سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(19) غیر شادی شدہ فوت ہونے والی عورت کا جنت میں خاوند؟

  • 17626
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1230

سوال

(19) غیر شادی شدہ فوت ہونے والی عورت کا جنت میں خاوند؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی عورت جنتی ہوئی اور دنیا میں اس کی شادی نہ ہو چکی ہوئی یا ہوئی ہو مگر شوہر جنت میں نہ گیا ہوا تو یہ عورت کس کے لیے ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس سوال کا جواب اللہ تعالیٰ کے اس عمومی فرمان میں موجود ہے:

﴿ وَلَكُم فيها ما تَشتَهى أَنفُسُكُم وَلَكُم فيها ما تَدَّعونَ ﴿٣١ نُزُلًا مِن غَفورٍ رَحيمٍ ﴿٣٢﴾... سورة حم السجدة

’’اور تمہارے لیے اس جنت میں وہ کچھ ہو گا جو تمہارے جی چاہیں گے اور وہ کچھ ہو گا جو تم مانگو گے، مہمانی ہو گی بخشنے والے مہربان کی طرف سے۔‘‘

اور

﴿ وَفيها ما تَشتَهيهِ الأَنفُسُ وَتَلَذُّ الأَعيُنُ وَأَنتُم فيها خـٰلِدونَ ﴿٧١﴾... سورة الزخرف

’’اور جنت میں وہ کچھ ہو گا جو جی چاہیں گے اور آنکھوں کو بھلا لگے اور تم اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہو گے۔‘‘

اگر عورت اہل جنت میں سے ہوئی اور اس کی شادی نہ ہو چکی ہوئی یا شوہر اہل جنت میں سے نہ ہوا، تو وہاں ایسے مرد بھی ہوں گے جن کی شادی نہیں ہوئی ہو گی، انہیں جنتی حوریں ملیں گی اور اگر وہ چاہیں گے تو دنیا کی عورتیں بھی انہیں مل جائیں گی تو ایسی عورتوں کے بارے میں بھی ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ ان کی چاہت کے مطابق ان کی شادی کر دی جائے گی جیسے کہ مندرجہ بالا آیات میں عمومی معنیٰ سے واضح ہے۔ اور اس مسئلہ کی کوئی واضح خاص دلیل مجھے فی الحال مستحضر نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 52

محدث فتویٰ

تبصرے