سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(09) گناہ گار مؤمنوں کو عذاب قبر

  • 17616
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1017

سوال

(09) گناہ گار مؤمنوں کو عذاب قبر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عذابِ قبر صرف کافروں کو ہوتا ہے یا گناہ گار مومنوں کو بھی۔۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبر کا عذاب جو ہمیشہ جاری اور مستمر رہتا ہے، وہ منافقوں اور کافروں ہی کے لیے ہے۔ البتہ گناہ گار مومن کو بھی کسی حد تک ہوتا ہے جیسے کہ صحیحین میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا: "ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور کسی بڑی بات کے باعث نہیں ہو رہا، ان میں سے ایک پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغل خوری کیا کرتا تھا۔‘‘ (صحيح البخارى، كتاب الوضوء، باب من الكبائر ان لا يستتر من بوله، حديث: 216۔ صحيح مسلم، كتاب الطهارة، باب الدليل على نجاسة البول ۔۔، حديث: 292۔) اور معروف یہی ہے کہ یہ دونوں قبر والے مسلمان تھے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 40

محدث فتویٰ

تبصرے