سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(270) بے نمازی اور شراب خور پر احسان کرنے سے ثواب ملے گا یا نہیں؟

  • 17596
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 950

سوال

(270) بے نمازی اور شراب خور پر احسان کرنے سے ثواب ملے گا یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سائل یا مسافر یا پڑوسی یا قرابت دار جو غیر متعصب پرہیز گار حنفی ہوں ،یا بے نمازی ہوں ،یا تاڑی باز ،یا شراب خور ہوں،ان کے ساتھ کھانا،کپڑا ،پیسہ،غلو وغیرہ کے ذریعہ سلوک اور احسان کرنے سے ثواب ملے گا یا نہیں؟۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نیک ،صالح،غیرمبتدع مسلمان کے ساتھ سلوک و احسان کرنے سے ہر حال میں ثواب ہی ملے گا﴿مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً وَاللَّهُ يَقْبِضُ وَيَبْسُطُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (سورة البقره245) وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ (سورة المزمل:20) اور فاسق فاجر یا بدعتی و مشرک کے ساتھ سلوک کرنے کا ثواب اس وقت ملے گا جب وہ خستہ حال مضطر و پریشان فاقہ زدہ ہو۔آنحضرت ﷺفرماتے ہیں(فى كل كبد رطبه اجر)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب  جامع الاشتات والمتفرقات

صفحہ نمبر 507

محدث فتویٰ

تبصرے