سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(258) بیوہ عورت کا عقد ثانی میں حق مہر کس کا ہو گا

  • 17584
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 948

سوال

(258) بیوہ عورت کا عقد ثانی میں حق مہر کس کا ہو گا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت بیوہ ہوجانے کے بعد اپنے میکے چلی آئی ہے ،اور شادی میں جو زیورات سسرال والوں کی طرف سے اس کو ملے تھے وہ بھی اپنے ساتھ لائی ہے ،اور اب عقد ثانی کرنا چاہتی ہے،ایسی صورت میں وہ زیورات اس کو ملیں گے یا سسرال والوں کو؟بینوا وتوجروا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اس علاقہ کے عرف ودستور میں یہ بات ہے کہ تما م مرد و عورت ،شوہر کی طرف سے بیوی کو پہنائے زیورات کو ہبہ اور بیوی کی ملک سمجھتے ہیں تو یہ زیورات شرعا بھی عورت کی ملک قرار پائیں گے۔سسرال والوں کو ان زیورات کے واپس لینے کا حق نہیں ہوگا،اور اگر عرف ورواج اس کے خلاف ہے یعنی تمام لوگ ایسے زیورات کو عورت کے حق میں محض عاریت(برائے استعمال)سمجھتے ہیں اور تملیک وہبہ نہیں سمجھتے ،تو اس صورت میں یہ زیورات عورت کی ملک نہیں ہوں گے۔لہذا سسرال والوں کو ان کے واپس لینے کا حق ہوگا۔ھذا ماعندی واللہ اعلم ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب الفرائض والہبۃ

صفحہ نمبر 470

محدث فتویٰ

تبصرے