سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(246) مرحومہ کے مہر کی مستحق اس کی لڑکیاں؟

  • 17572
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 812

سوال

(246) مرحومہ کے مہر کی مستحق اس کی لڑکیاں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مرحوم زید کی بیوی فوت ہوچکی ہے اور مرنے کے وقت میں صراحت، نہیں کی ، اس کی لڑکیاں موجود ہیں مرحومہ کے مہر کے مستحق اس کی لڑکیاں ہیں یا اس کے ماں، باپ،بھائی ،بہن؟ دلائل واضحہ کے ساتھ بیان کیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرحوم زید کی بیوی کا مہر اس کی اپنی ملکیت ہے،جسے اس کی اور ملکیتیں ہوتی ہیں۔ پاس اوس کی اور ملکیتوں اور جائدادوں کے ترکہ کا جو حکم ہے وہی حکم"مہر"کا بھی ہے۔

صورت مسئولہ میں اس کے کل مہر کا ایک سدس اوس کی ماں کو،اور دوسرا سدس اس کے باپ کو اور چار سدس یعنی : مہر کا دو تہائی لڑکیوں کو ملے گا، بھائی اور بہن محروم ہوں گے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب الفرائض والہبۃ

صفحہ نمبر 448

محدث فتویٰ

تبصرے