السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شریعت مطہرہ کا اس مسئلہ میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہندہ نے انتقال کیا چھوڑا ماں باپ کو ،اور تین بھائی اور ایک بہن کو،شوہر کو اور تین لڑکے اور ایک لڑکی کو۔نقد رقم چھوڑا تین ہزار چوبیس روپیہ پچاس پیسے ۔ورثاء میں ہر وارث کا کتنا حصہ ہوتا ہے؟۔بینواتو جروا۔
ترکہ: 8421=7 x ج : ہندہ 12
ماں باپ 3بھائی 1بہن زوج 3 لڑکے 1 لڑکی
محروم محروم
35=5 x 7
504 504 756 فردا فرداہر ایک لڑکے10
360/360/360/180
ج: مذکورہ مسئلہ میں ہندہ کے ترکہ سے ماں باپ دونوں کو (6/1) (6/1)ملے گا اور متروکہ روپے سے ماں کو پانچ سو چار (504)اور باپ کو بھی پانچ سو چار روپیہ ملے گا۔نیز شوہر کو ترکہ سے (4/1) اور متروکہ روپیہ سے سات سو چھپن (756)روپیہ نیز ہر لڑکے کو متروکہ روپیہ سے 360،360،360 اور لڑکی کو 180 روپیہ ملے گا۔اور بھائی و بہن محروم ہوں گے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب