سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(298) حضرت عثمان﷜کا سفر میں حضر کرنا

  • 1754
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1172

سوال

(298) حضرت عثمان﷜کا سفر میں حضر کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سفر میں بھی مکمل نماز کیوں ادا کرتے تھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اہل علم نے اس کی کئی وجوہات بیان فرمائی ہیں میرے نزدیک راجح یہ ہے کہ وہ سمجھتے تھے سفر میں قصر رخصت ہے عزیمت نہیں جیسا کہ روزہ اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن مجید میں:

﴿فَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ أَن تَقۡصُرُواْ مِنَ ٱلصَّلَوٰةِ﴾--النساء101

’’تم پر گناہ نہیں کچھ کم کرو نماز میں سے‘‘ ہی فرمایا ہے

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 232

محدث فتویٰ

 

تبصرے