السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک گائے قربانی کےواسطے خرید گئی بعد میں معلوم ہواکہ وہ حاملہ ہےاب اس کی جگہ اورگائے خرید کرذبح کرنی چاہیے یا اسی کوذبح کردینا چاہیے؟۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر قربانی کےوقت تک بچہ پیدا ہوجائےتواس گائے کی قربانی کےساتھ اس کےبچہ کوبھی ذبح کردیاجائے۔ وبه قال احمد والشافعى لماروى سعيد بن منصور عن على: اذا كان يوم الاضحي فاذبحها وولدها عن سبعة (مغني13/376)ورنہ اس کےبدلے بشرط وسعت دوسری گائےذبح کی جائے۔جان بوجھ کر حاملہ گائے کی قربانی نہ کی جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب