السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نبیﷺنےیہودیوں کےساتھ دنیوی کاروبار اورتجارتی تعلقات قائم رکھنے کی اجازت دی تھی یانہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بے شک آں حضرتﷺ اورصحابہ کرام یہود مدینہ اورکفار مکہ اورمدینہ ومکہ میں باہر سےآنے والے اعراب تاجروں سےمعاملہ خریدوفروخت کا کرتےتھے۔اس سے صرف یہ ثابت ہوتا ہےکہ معاملہ کےلیے فریق آخر کامسلم ہونا شرط نہیں ہے، اور نہ یہ شرط ہےکہ ا س کاسارا مال شریعت اسلامی کےقواعد وضوابط کےرو سے حلال وطیب ہو، البتہ یہ ضرور ہےکہ غیرمسلموں سےوہی تجارتی کاروبار کیا جاسکتا ہے جس کی شریعت اسلامی میں ممانعت نہ ہو۔والتفصيل فى السيل الجرار شرح حدائق الأزها للعلامه الشوكانى
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب