سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(169) مدرسین و ماسٹر کی فیس کا حساب و کتاب لکھنا جس کے ساتھ سود کا حساب بھی لازم ہو؟

  • 17495
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 919

سوال

(169) مدرسین و ماسٹر کی فیس کا حساب و کتاب لکھنا جس کے ساتھ سود کا حساب بھی لازم ہو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محکمہ تعلیم گورنمنٹ برطانیہ کےمجوزہ مدارس میں مدرسین وماسٹر کوفیس تعلیمی اورچندہ گیمس فیس کاحساب کتاب لکھنا اور درست کرنا پڑتا ہے اورافسران معائن سےچانچ کرانابھی ہوتا ہےمسلمان مدرسین وماسٹران کومحکمہ مذکورہ کاحساب کتاب رکھنا اورلکھنا جائز ہےیانہیں؟جب کہ اس حساب میں سود(ربوا) کاحساب بھی تحریر کرناپڑتا ہے لعن رسول الله ﷺاكل الربا وموكله وشاهديه وكاتبه كى كے حکم میں شمار ہوں گے یا ان کےلئے بچاؤ کی صورت ہے؟ان مدرسین کاذریعہ معاش جب کہ محکمہ مذکورہ مدرسی وماسٹری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یقینا ایسے مدرسین وماسٹران حدیث مذکور فی السوال کےمصداق ہیں اوران کےلئے بچاؤ کی کوئی صورت میرے نزدیک نہیں ہےافسوس اسلام اوراتباع سنت اورمحبت خدا رسول کادعوی اورساتھ ہی ناجائز ممنوع کام کی حلت واباحت کےلئے حیلہ کی تلاش وجستجو :ان اللہ واناالیه راجعون

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب البیوع

صفحہ نمبر 358

محدث فتویٰ

تبصرے