سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(153) ریز گاری کی خرید و فروخت میں اضافے لینا

  • 17479
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 873

سوال

(153) ریز گاری کی خرید و فروخت میں اضافے لینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض وقت ریز گاری کی بڑی قلت ہوتی ہےبعض لوگ ریز گاری جمع کرکےروپیہ تین آنے لے لیتے ہیں اورتیرہ آنےواپس کرتےہیں کیا ایسا کرناجائز ہے؟۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بیع اس حیثیت سےتوجائز ہےکہ سود میں شرعا داخل نہیں ہےلیکن ضرورت اورمجبوری سےاس طرح فائدہ اٹھاناغالبا مضطر میں داخل ہےجس سے آنحضرت ﷺنےمنع فرمایا ہے۔ابوداود میں ہے::نهي عن بيع المضطر

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب البیوع

صفحہ نمبر 332

محدث فتویٰ

تبصرے