سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(288) تراویح اور وتر کی تعداد

  • 1744
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1632

سوال

(288) تراویح اور وتر کی تعداد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت کے مطابق اللہ کے رسولﷺ رمضان اور غیر رمضان میں کل ۱۱ رکعات پڑھتے تھے اس کی تفصیل درکار ہے رمضان میں تراویح تھی تو کیا وتر تین تھے ؟ اور غیر رمضان میں کون کون سی رکعتیں فرض وسنت ہیں ؟ گویا رمضان وغیر رمضان میں تعداد فرض ، سنت مؤکدہ اور وتر کی تعداد درکار ہے جو اللہ کے رسولﷺ کا معمول تھا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح مسلم میں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ان گیارہ رکعتوں کی کیفیت بھی بیان فرما دی ہے کہ ’’آپﷺ  گیارہ رکعات پڑھتے ہر دو رکعت پر سلام پھیرتے‘‘  تو واضح ہے آخر میں ایک رکعت الگ سلام کے ساتھ پڑھتے۔(مسلم۔صلاۃ المسافرین۔باب صلاۃ اللیل وعدد رکعات النبیﷺ فی اللیل) اس کے علاوہ اور کیفیات بھی آپﷺ سے ثابت ہیں ثابت شدہ جس کیفیت پر بھی عمل کرے درست ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 227

محدث فتویٰ

 

تبصرے