سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(71) گونگا بندہ ایجاب و قبول کس طرح کرے؟

  • 17397
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1218

سوال

(71) گونگا بندہ ایجاب و قبول کس طرح کرے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید گونگا ہے۔وہ ایجاب وقبول کس طرح کرے؟اوراس کانکاح کس طرح کیاجائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر یہ گونگانابالغ ہےتواس کی طرف سے اس کے ولی کاایجاب وقبول کافی ہوگا۔اوراگر بالغ ہے اورلکھنا جانتا ہے توعورت کے ولی یاوکیل کےایجاب کےجواب میں کلمہ قبول لکھ دے یا اس کےلکھے ہوئے کلمہ ایجاب کےجواب میں عورت کاولی یاوکیل کلمہ قبول لکھ دے اوراگر لکھنا نہیں جانتا تواس کےلئے ایسے اشارہ سےنکاح منعقد ہوگا جوایجاب اورقبول پر واضح طور پر دلالت کرے اوراس مقصد کے لئے معلو م مفہوم ہو اورجس کولڑکی کاوکیل یاولی اورگواہ سمجھتے ہوں۔ كماينعقد النكاح بالعبارة ينعقد بالإشارة من الأخرس أن كانت اشارة معلومة كذا فى البدائع فَأَمَّا الْأَخْرَسُ فَإِنْ فُهِمَتْ إشَارَتُهُ صَحَّ نِكَاحُهُ بِهَ الخ لابن قدامه463/9)

امام الائمه امام بخارى﷫ نے اپن صحیح (175۔176/1)میں نکاح وطلاق ودیگر معاملات وامور میں اخرس کےاشارہ کےمعتبر ہونے کومختلف ومتعدد دلائل سےثابت فرمایا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 2۔کتاب النکاح

صفحہ نمبر 194

محدث فتویٰ

تبصرے