سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(299) ماتم پرسی میں ہاتھ اٹھا کردعا کرنی جائز ہے یا نہیں ؟

  • 17321
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 818

سوال

(299) ماتم پرسی میں ہاتھ اٹھا کردعا کرنی جائز ہے یا نہیں ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماتم پرسی میں ہاتھ اٹھا کردعا کرنی جائز ہےیانہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تعزیت (ماتم پرسی ) کےوقت میت کےلیے  دعا کرنا آیاہے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کسی صحابی کےگھر تعزیت کے لیےگئی تھیں جب واپس آئیں توآنحضرتﷺ نےدریافت فرمایا کہ فاطمہ ! کہاں گئی تھیں ؟۔ حضرت فاطمہ نےعرض کیا اس گھروالوں کےیہاں گئی تھی وہاں جاکر میں نے ان کی میت کےلیے دعاء مغفرت کی اور ان کی تعزیت کی ( عون  المعبود 3؍490)لیکن خاص  اس دعا کےوقت اٹھانے کےبارےمیں کوئی روایت صحیح یاضعیف نظر سےنہیں گزری ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1۔کتاب الجنائز

صفحہ نمبر 460

محدث فتویٰ

تبصرے