سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(275) عیدین پر عید کارڈ بھیجنا

  • 17297
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 803

سوال

(275) عیدین پر عید کارڈ بھیجنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیاعید کےموقعہ پردوست واحباب کوکثرت محبت کےلیے خواہ وطن میں ہوں یاوطن سےدور،عیدی کارڈ لکھ سکتےہیں ، اسی طرح کوئی تحفہ بھیجنا کیا یہ سب فضول خرچی نہیں ہے


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عیدین کےموقع پردوست احباب خویش واقارب کوعیدی کارڈ اورلفافے لکھنا،یورپین قوموں کادستور اورشعار وطریقہ  ہے ۔غلام ہندوستانیوں نےانہیں سےیہ سنت سیکھی ہے، کیونکہ یہ اپنی جہالت وحماقت سےسفید چمڑی والوں کی ہرچیزیں تقلید کرنے کوباعث عزت وسربلندی سمجھتےہیں ، مسلمانوں کواس رسم سےقطعا اجتناب کرناچاہیے کہ اس میں یرقان ابیض والوں کی تقلید کےعلاوہ اسراف بھی ہےجوشیطانی کام ہے۔عید کےدن تحفہ بھیجنا بھی کسی حدیث سےثابت نہیں ہے۔محض ایک رسم ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 428

محدث فتویٰ

تبصرے