سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(270) عيد گاہ کے آداب

  • 17292
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 522

سوال

(270) عيد گاہ کے آداب
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کوئی 30 سال قبل دہلی کےاخبار اہل حدیث میں عیدگاہ کےآداب سےمتعلق جواداریہ شائع ہوا تھا ،اس میں صحیح مسلم  کےحوالے سےکہا گیا تھا کہ حضرت ابوسعیدخدری نےعیدگاہ میں منبر کومروان کی بدعت کہا ہے۔اس سلسلےمیں راقم نےایک خط مدیر کےنا اوردوسرا شیخ الحدیث کےنام لکھ کراس حدیث کےمتعلق استفسار کیا تھا  توشیخ نےجوجواب ارسال فرمایا تھا وہ درج ذیل ہے:

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!میرےعلم میں صحح مسلم میں کوئی ایسی روایت نہیں ہے،جس سےیہ ثابت ہوتاہوکہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے عیدین میں منبر پرخطبہ دینے کی مخالفت  کی تھی ، مسلم میں جوالفاظ ہیں ان سےصراحتہ صرف یہ معلوم ہوتاہےحضرت ابوسعید خدری ﷜  نےنماز سےپہلے خطبہ دینے کی مخالفت کی تھی ۔

البتہ مسنداحمد ، ابوداؤد ، ابن  ماجہ ، بیہقی ، میں بروایت سعید خدری یہ مذکورہ ے:’’ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: أَخْرَجَ مَرْوَانُ الْمِنْبَرَ فِي يَوْمِ عِيدٍ، فَبَدَأَ بِالْخُطْبَةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَقَامَ رَجُلٌ ( فى المبهمات أنه عمارة بن رويبة الصحابى )  فَقَالَ: يَا مَرْوَانُ، خَالَفْتَ السُّنَّةَ، ( اى خالفت الطريقة التى كان عليها النبى صلى الله عليه وسلم  وأصحابه بإخراج المنبر للخطبة عليه ، وبخطبة قبل الصلاة  ) أَخْرَجْتَ الْمِنْبَرَ فِي يَوْمِ عِيدٍ، وَلَمْ يَكُنْ يُخْرَجُ فِيهِ، وَبَدَأْتَ بِالْخُطْبَةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ، فَقَالَ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ قَضَى مَا عَلَيْهِ، ، (الحديث ) .

یہ روایت آپ کی نظر سے گزری ہوگی ، ادارہ اہل حدیث کوحوالہ دینے میں غالبا سہوہوگیا ہے۔(دستخط ) عبیداللہ رحمانی مبارکپوری 9؍11؍1385ھ(محدث بنارس اگست 1997 ء )

 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 425

محدث فتویٰ

تبصرے