سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(271) تین وتر پڑھتے وقت قعدہ نہ کرنے کی صحیح حدیث

  • 1727
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1013

سوال

(271) تین وتر پڑھتے وقت قعدہ نہ کرنے کی صحیح حدیث

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تین وتر پڑھتے وقت دوسری رکعت میں قعدہ نہ بیٹھنے کی صحیح حدیث تحریر فرما دیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مستدرک حاکم میں مرفوع حدیث ہے ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں «کَانَ رَسُوْلُ اﷲِﷺ يُؤْتِرُ بِثَلاَثٍ لاَ يَقْعُدُ اِلاَّ فِیْ آخِرِهِنَّ» ’’نبیﷺ تین وتر پڑھتے آخری رکعت میں بیٹھتے‘‘ مطبوعہ نسخہ  ’’ لاَ يَقْعُدُ‘‘  کو حاشیہ پر لکھ دیا گیا ہے اور اس کی جگہ ’’ لاَ يُسَلِّمُ‘‘ مگر یہ صحیح نہیں ہے جیسا کہ تلخیص ذہبی اور متقدمین اہل علم کے حوالہ جات سے واضح ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 221

محدث فتویٰ

تبصرے