سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(241)تین رکعت وتر میں سورہ فاتحہ کےبعد ترتیب قرآنی کی رعایت کرتےہوئے مصلی جونسی سورت چاہے پڑھ سکتا ہے؟

  • 17263
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1062

سوال

(241)تین رکعت وتر میں سورہ فاتحہ کےبعد ترتیب قرآنی کی رعایت کرتےہوئے مصلی جونسی سورت چاہے پڑھ سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تین رکعت وتر میں سورہ فاتحہ کےبعد ترتیب قرآنی کی رعایت کرتےہوئے مصلی جونسی سورت چاہے پڑھ سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

٭ تین رکعت وتر میں سورہ فاتحہ کےبعد ترتیب قرآنی کی رعایت کرتےہوئے مصلی جونسی سورت چاہے پڑھ سکتا ہے۔

وتر ہوجائے گی اور اس میں کوئی خلل نہیں ہوگا ۔لیکن افضل یہ ہےکہ پہلی رکعت میں سورہ اعلی اوردوسری میں سورہ کافرون اورتیسری میں سورہ اخلاص پڑھے اوراگر سورہ اخلاص کےساتھ معوذتین بھی ملالے تومضائقہ نہیں ۔

ایک ضعیف روایت میں حسب ذیل طریقہ پرنوسورتوں کاپہلی رکعت میں پڑھنا منقول ہے۔ انا انزلنا / اذا زلزلت / الهاكم التكاثر  دوسری رکعت میں والعصر / إنا أعطينا / إذا جاء نصرالله  تیسری رکعت میں قل ياأيها الكافرون / تبت يدا / قل هوالله أحداور حضرت عمر سےپہلی رکعت میں انا انزلنا اوردوسرى میں  قل ياايهاالكافرون اورتیسری میں قل هوالله أحد پڑھنا مروی ہے۔

عبیداللہ رحمانی (22؍9؍1966) (الفلاح بھیکم پورگونڈہ علامہ عبیداللہ رحمانی نمبر ج 3؍4ش : 11؍12؍ 1؍2جون تاستمبر 1994 ء؍ 4115ھ  )

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 370

محدث فتویٰ

تبصرے