سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(227)صلاۃ التسبح باجماعت پڑھنا کیسا ہے ؟

  • 17249
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 943

سوال

(227)صلاۃ التسبح باجماعت پڑھنا کیسا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صلاۃ التسبح باجماعت پڑھنا کیسا ہے ؟ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صلاۃ التسبیح کےبارے میں میں جواحادیث مروی ہیں ان کےبارے میں علماء کااختلاف  ہےکہ وہ معتبر اورقال عمل ہیں یانہیں! اگرچہ حق وصواب ان لوگوں  کاقول ہےجوان کومجموعی حیثیت سےلائق عمل تسلیم کرتے ہیں ۔ رہ گیا اس نماز کےباجماعت ادا کرنے کاحکم تومیرے علم میں کوئی ان بھی اس کا قائل نہیں ہے۔اورمیرے نزدیک یہی صواب وحق ہےکہ جس کاجی چاہے انفرادی پڑھ لے۔جماعت کےساتھ پڑھنا جس کےلیے نداء کووقوع متوقع ہی نہین بلکہ یقنی ہےمیرے نزدیک ٹھیک نہیں ہے۔عبيدالله رحمانى مباركپوری  11؍11؍1403ھ؍21؍8؍1983 ء

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 332

محدث فتویٰ

تبصرے