سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(161)رکوع سے اٹھ کر مقتدی کا ’’ اللهم ربنا ولک الحمد،، یا ’’ ربنا ولک الحمد حمدا ً کثرا ً طیبا مبارکا فیه ،،کہنا

  • 17183
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1352

سوال

(161)رکوع سے اٹھ کر مقتدی کا ’’ اللهم ربنا ولک الحمد،، یا ’’ ربنا ولک الحمد حمدا ً کثرا ً طیبا مبارکا فیه ،،کہنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رکوع سے اٹھ کر مقتدی ’’ اللهم ربنا ولک الحمد،، یا ’’ ربنا ولک الحمد حمدا ً کثرا ً طیبا مبارکا  فیه ،، جوکہتا ہےکیا اس دعا کی کسی صحیح روایت سے ثبوت ہے؟ اورکیا اس دعا کابلند آواز سےکہنا ثابت ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک صحیح اور معتبر حدیث (( بخارى كتاب الصلاة باب فضل اللهم ربنا لك الحمد 1/193 )  میں ہےکہ فرض  نماز باجماعت میں آنحضرت ﷺ کےپیچھے ایک مقتدی صحابی نےرکوع سےسراٹھانے کےبعد بلند آواز سے ‎’’ ربنا ولک الحمد حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ  ،، کہا ، آپ نے سلام پھیرنے کےبعد اس کاانکا ر وتنبیہ نہیں فرمائی ، بلکہ ان کلمات  کی فضیلت بیان فرمائی ، پس اگرکوئی مقتدی ایسا کرے توہم کوبھی انکار نہیں کرنا چاہیے ۔   (محدث بنارس شیخ الحدیث نمبر 1997ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 254

محدث فتویٰ

تبصرے