سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(157)امام اورمقتدی كا’’ آمین ،،اونچی آواز سے کہنا

  • 17179
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1064

سوال

(157)امام اورمقتدی كا’’ آمین ،،اونچی آواز سے کہنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں  علماء دین ومفتیان شرع متین اس  مسئلہ میں کہ جب امام سورہ فاتحہ ختم کرےتوزید کتنی بلند آواز سےآمین  کہے ؟ کیا فرمان نبوی سےیہ بات ثابت ہےکہ ایک شخص کی آمین کی آواز مسجد میں گونچ جائے یا اس طرح کہے کہ دونوں جانب کےسن لیں ۔آمین

کہنے کاصحیح طریقہ کیا ہے۔جواب مدلل اوربحوالہ حدیث ہو ؟   ہدایت اللہ ،لوک جئی ضلع پوری


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام اورمقتدی کو’’ آمین ،، اس قدر بلند اوراونچی آواز سےکہنا چائیے کہ ان کےپیچھے صف کےلوگ اون کی آمین سن لیں ، جیسا کہ حدیث نمبر:2 سےثابت ہورہا ہے۔حدیث نمبر :3 سےیہ ثابت ہوتاہےکہ صر ف آں حضرت ﷺکی آمین کی آواز سےمسجد گونج جاتی تھی۔ اورآثار صحابہ سےیہ بھی ثابت ہوتاہےکہ امام اورمقتدی اتنی بلند آواز سےآمین کہتے ہیں کہ سب کی مجموعی آواز سےمسجدگونچ جاتی تھی۔ مندردجہ احادیث واثار صحابہ بغور ملاحظہ ہوں :’’عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَرَأَ غير المغضوب عليهم ولا الضالين ، قَالَ: «آمِينَ»، وَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ ،، (اخرجه ابوداؤد ) (  كتاب الصلاة باب التأمين وراء الإمام (932/934)1/575).

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا تَلَا {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ، قَالَ: «آمِينَ»، حَتَّى يَسْمَعَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الصَّفِّ الْأَوَّلِ ،، .(اخرجه ابوداؤد : كتاب اقامة الصلاة والسنة فيها(853)1/278 ) .

’’ وعنه  قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ: " {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ}قَالَ: «آمِينَ» حَتَّى يَسْمَعَهَا أَهْلُ الصَّفِّ الْأَوَّلِ، فَيَرْتَجُّ بِهَا الْمَسْجِد( رواه ابن ماجه :  ُكتاب الاذان باب جهر الامام بالتأمين 1/189)

قال الخارى فى صحيحه:’’ أمن ابن الزبير ومن معه حتى إن للمسجد للجة ،، (4).

قال العينى (6/48): ’ ’ وصله عبدالرزاق عن ابن جريج عن عطاء ،قلت له : أكان ابن الزبير يؤمن على أثر أم القرآن ؟ قال: نعم ويؤمن من وراءه ،حتى إن للمسجد للجة، ثم قال :إنما آمين دعاء ،ورواه الشافعى عن مسلم بن خالدعن ابن جريج عن عطاء ،قال:كنت أسمع الائمة ابن الزبير ومن بعدهم يقولون آمين ،ويقول من خلفه آمين،حتي  إن للمسجد للجة ، وروى البيهقى عن خالد بن ابى ايوب عن عطاء،قال :أدرك مأتين من أصحاب النبى صلى الله عليه وسلم  فى هذالمسجد، إذا قال الإمام :غيرالمغضوب عليهم ولاالضالين ، سمعت لهم رجة بآمين .،،  كتبه عبیداللہ المبارکفوری المدرس بمدرسةدارالحدیث الرحمانیه

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 243

محدث فتویٰ

تبصرے