سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(149) فجر کی نماز لیٹ پڑھنا

  • 17171
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 894

سوال

(149) فجر کی نماز لیٹ پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے گاؤں میں فجر کی نماز جماعت بہت دیر کرکے شروع ہوتی ہے، تقریباً  آفتاب طلوع ہونے سےدس منٹ پہلے ہوتی ہے ، کیایہ طریقہ سنت کےمطابق ہے ؟    (عبدالغفور ،فرید پور ،پٹیالہ ) 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اتنی دیر کرکےفجر کی جماعت شروع کرنی آنحضرت ﷺ اورخلفائے راشدین کےدائمی طریقے کےخلاف ہے ۔  آنحضور ﷺ اورخلفائے راشدین ہمیشہ غلس (تاریکی ) میں فجر کی نماز پڑھتے اور اس قدر دیر کردینی توحنفیہ کےبھی خلاف ہے،مولوی انورشاہ کہتےہیں : ’’ وحد الإسفار عندنا أن يفرغ عنها وقد بقى عليه من الوقت ، مالو أعاد فيه صلوته بعارض ، وسعة قبل الطلوع مع رعاية السنن ،،(فيض البارى :1/ 134 ) .  (محدث : ج : 9ش: 5شعبان 1360ھ ؍ ستمبر 1941ء )

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 239

محدث فتویٰ

تبصرے