السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ان لوگوـں کے متعلق کا کیا حکم ہے جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہوئے دائیں بائیں جھومتے اور اچھلتے ہیں اور سب مل کر بلند آواز سے ذکر کرتے ہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ جائز نہیں۔ کیونکہ اس انداز سے ذکر کرنا بدعت ہے اور نبیﷺ نے فرمایا:
((مَنْ أَحّدَثَ فِی أَمْرِنَا هذا مَالَیْسَ مِنْه فهوَ رَدٌّ))
’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب