سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(555)چند اہم مسائل شرعیہ

  • 17155
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 637

سوال

(555)چند اہم مسائل شرعیہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مندرجہ ذیل مسائل میں شریعت اسلامی کا کیا حکم ہے:

۱۔         نماز باجماعت کے بعد نبیﷺ پر بلند آواز سے دورد پڑھنا؟

۲۔        نماز کے بعد باجماعت دعا کرنا ؟

۳۔        کچھ لوگوں کا مل کر قرآن پڑھنا گانا؟

۴۔        نابینا معمر امام کے پیچھے نماز پڑھنا ،ج کہ وہ کبھی کبھی غلطی بھی کر جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

۔          نبیﷺ پر دورد پڑھنے کا بہت عظیم ثواب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس حکم دیا ہے اور نبیﷺ نے اس کی ترغیب دی ہے او ر بتایا ہے کہ اس کا بہت زیادہ ثواب ہے ۔ ثواب ہے چنانچہ آپﷺ  نے ارشاد فرمایا:

((مَنْ صَلَّی عَلَیَّ مَرَّة صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْه بِھَا عَشْرًا۔))

’’جو شخص مجھ پر ایک بار دورد پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں ۔‘‘ 1

            نبیﷺ کا نام ذکر کرنے پر نماز میں تشہد کے دوران ، خطبہ اور خطبہ ، نکاح وغیرہ میں دورد پڑھنا شرعی طور پر ضروری ہے لیکن نبیﷺ سے یا صحابہ کرام e سے یا ائمہل سلف امام ابو حنفیہ ، اما لیث بن سعد ، امام شافعی امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ علیہ اوردیگر آئمہ  سے یہ ثابت نہیں ہے کہ وہ نماز باجماعت کے بعد بلند آواز سے دورد پڑھتی ہوں اور بھلائی تو نبی کریمﷺ ، خلفائے راشدین اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اسوہ پر عمل کرنے میں ہی ہے کیونکہ نبی ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے:

((مَنْ أَحّدَثَ فِی أَمْرِنَا هذا مَالَیْسَ مِنْ فَهوَ رَدٌّ))

’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘

۲۔        دعا عبادت ہے ، لیکن نبیﷺیا خلفائے راشدین یا دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے یہ ثابت نہیں کہ وہ (ہر ) نماز بعد

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(1مسند احمد ج: ۲، ص: ۲۶۵،۔ صحیح مسلم حدیث نمبر: ۳۸۴، ۴۰۸، ابودائود حدیث نمبر ۱۵۳۰، نسائی ج: ۳، ص: ۵۰ ترمذی حدیث نمبر: ۴۸۵، دارمی حدیث نمبر: ۲۷۷۵، ابن خزیمہ ج: ۱، ص: ۲۱۹)

            باجماعت دعا مانگتے ہوں ۔ لہٰذا اسلام پھیرنے کے بعد نمازیوں کا باجماعت دعا کے لیے جمع ہونا خود ساختہ بدعت ہے اور نبیﷺ نے ارشاد فرمایا:

((مَنْ أَحّدَثَ فِی أَمْرِنَا هذا مَالَیْسَ مِنْه فَهوَ رَدٌّ))

’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘

ایک روایت میں یہ لفظ ہیں:

((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسْ عَلَیْه أَمْرُنَا فَھُوَرَدٌّ))

’’ جس نے کوئی ایسا عمل کیاجو ہمارے دین کے مطابق نہیں وہ مردود ہے۔‘‘

۳۔        اگر مل کرقرآن پڑھنے سے آپ کا یہ مطلب ہے کہ سب مل کر بیک آواز تلاوت کریں تویہ مشروع نہیں۔ کیونکہ یہ عمل نبیﷺ یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے نقول نہیں اگر سائل کا یہ مطلب ہے کہ ایک آدمی قرآن پڑھے اور دوسرے سنیں ، یا یہ مطلب ہے کہ ایک جگہ جو لوگ جمع ہیں ان میں سے ہر ایک اپنی اپنی تلاوت کرے اوریہ کوشش نہ کریں کہ حرکات وسکنات اور وقف ووصل وغیرہ میں ان کی آوازیں ہم آہنگ ہوں تو یہ شرعی طورپر درست ہے۔ کیونکہ نبیﷺ نے ارشاد فرمایا:

((َمَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِیْ بَیْتٍ مِنْ بُیُوتِ الله یَتْلُونَ کِتَابَ اله وَیَتَدَارَسُونَه بَیْنَهمْ اِلَّا نَزَلَتْ عَلَیْهمُ السَّکِینَةو وَغَشِیَتْهمُ الرَّحْمة وَحَفَّتْهمُ الْمَلَآئِکَة وَذَکَرَهم الله فِیمَنْ عِنْدَه))

’’ جب کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کے کسی گھر میں جمع ہو کر اللہ کی کتاب پڑھتے اور ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں ، تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے۔ ان کو فرشتے ہیں ، انہیں رحمت ڈھانپ لیتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان (فرشتوں ) میں ان کا ذکر کرتا ہے جو اس کے پاس ہیں۔‘‘

اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے۔

حضرت عبداللہ بن مسعودﷺ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا’’ مجھے نبیﷺ نے ارشاد فرمایا: مجھے قرآن سناؤ‘‘ میں نے عرض ک۔’’ (حضور!) میں آپ کو سناؤں حالانکہ آپﷺ پر وہ نازل ہوا ہے؟ ارشاد ’’ میں کسی سے سننا پسند کرتاہوں۔‘‘ میں سورت نساء پڑھنے لگا۔ جب میں آیت پر پہنچا:

﴿ فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِن كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَىٰ هَـٰؤُلَاءِ شَهِيدًا ﴿٤١﴾...النساء

’’ اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور آپ کو ان پر گواہ بناکے لائیں گے؟‘‘

تو آپﷺ نے فرمایا: ’’ بس کرو۔ (میں نے دیکھا ) آپﷺ کی آنکھوں سے آنسورواں تھے۔‘‘ اس حدیث کو بخاری اور مسلم نے روایت کی ہے۔

۴۔        نابینا امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے اور اگر یہ امام اپنے مقتویوں سے زیادہ قرآن پڑھنے والا (حافظ یا عالم) ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا افضل ہوگا۔ کیونکہ نبیﷺ کا یہ فرمان عام ہے۔

((یَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُهم لِکِتَابِ اللہِ…))

’’ لوگوں کو وہ شخص نماز پڑھائے جو کتاب اللہ کو زیادہ جانتا ہو…‘‘

نابینا ہونا شرعا کوئی عیب نہیں ہے۔

اگر امام غلطیاں کرتاہے، اگر تو یہ غلطی ایسی ہے جس سے معنی میں تبدیلی نہیں آتی ، تو اس قسم کی غلطیاں نہ کرنے والے کے پیچھے نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے اگر ایسا آسانی سے ہو سکے اور اگر وہ سورت فاتحہ میں اس قسم کی غلطیاں کرتاہو جس سے معنی میں تبدیلی آجاتی ہے تو اس کے پیچھے نماز باطل ہے لیکن اس کی وجہ اس کی غلطیاں ہونا ہیں، اس کا نابینا ہونا نہیں مثلا ایاک نعبد میں ’’کاف‘‘ پر زیر پڑھنا۔یا انعمت کی ’’ تاء ‘‘ پر پیش یا زبر پڑھنا۔ اگر غلطیاں اس لیے ہوتی ہیں کہ حفظ کمز ور ہے تو جس کو قرآن زیادہ اچھی طرح یاد ہے وہ امامت کا زیادہ مستحق ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے