سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(255) نماز سے قبل یا بعد میں سنتیں نہ پڑھنا

  • 1711
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1105

سوال

(255) نماز سے قبل یا بعد میں سنتیں نہ پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز کے بعد یا قبل تمام سنن کو چھوڑ دینا کیسا ہے ایک مولوی صاحب کا کہنا ہے کہ تم کوئی سنن یا نوافل نہ پڑھو اگر اللہ پوچھے گا تو میں جواب دوں گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خسارے کا سودا ہے۔ ابوداود (1)میں حدیث ہے پہلے فرض نماز کا حساب ہو گا اگر اس میں کمی کوتاہی ہوئی تو فرض نماز کے علاوہ تطوع سے پوری کر لی جائے گی  اب غور فرمائیں اگر کسی نے فرض نماز کے علاوہ تطوع نماز سرے سے پڑھی ہی نہ ہو تو کمی کوتاہی کی  صورت میں وہ کیا کرے گا ؟ مولوی صاحب اب تو زبانی کلامی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں لیکن روز قیامت بالکل ذمہ دار نہ بنیں گے ان کی باتوں میں نہ آنا چاہیے پھر رب تعالیٰ کا شکر بھی تو کوئی شیے ہے رسول اللہﷺنے فرمایا « اَفَلاَ اَکُوْنُ عَبْدًا شَکُوْرًا»

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب


(1)کتاب الصلاة۔باب قول النبیﷺ کل صلاة لا یتمھا صاحبھاتتم من تطوعة ترمذی۔صلاة۔ باب ما جاء أن اوّل ما یحاسب به العبد یوم القیامة الصلاة

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 216

محدث فتویٰ

تبصرے