سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(250) فجر کی سنتوں کے بعد دائیں کروٹ لیٹنا

  • 1706
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1079

سوال

(250) فجر کی سنتوں کے بعد دائیں کروٹ لیٹنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فجر کی سنتوں کے بعد دائیں کروٹ لیٹنا کیسا ہے۔ ایک مولوی صاحب کا کہنا ہے کہ یہ نبیﷺ کا خاصہ تھا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خاصے والی بات بے بنیاد ہے برسبیل تنزل فعلی وعملی حدیث میں کہی جا سکتی ہے البتہ ترمذی شریف کی مرفوع حدیث «اِذَا صَلّٰی اَحَدُکُمْ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ فَلْيَضْطَجِعْ عَلٰی شِقِّهِ الْاَيْمَنِ» ’’جب تم میں سے ایک فجر کی دو رکعتیں پڑھے تو چاہیے کہ وہ اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جائے‘‘ نے تو اس کے پرخچے اڑا دیئے ہیں نیز اس حدیث نے اس سنت کے تہجد پڑھنے والوں کے ساتھ خاص ہونے والی بات کو ختم کر دیا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 215

محدث فتویٰ

تبصرے