سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(428)تصوف اور صوفی کی وضاحت

  • 17027
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 766

سوال

(428)تصوف اور صوفی کی وضاحت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تصوف کا کیا مطلب ہے؟ اسلام میں ا س کا کیا مقام ہے؟ مثلاً طریقہ تیجانیہ‘ قادریہ‘ شیعہ وغیرہ۔ نائیجیریا ان ’’طریقوں‘‘ کا مرکز بن گیا ہے۔ مثلاً طریقہ تیجانیہ میں ایک درود ہے جسے صلاۃ البکریۃ کہتے ہیں جو اس طرح شروع ہوتا ہے

(اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدَنَا مُحَمَّدٍ الْفَاتِحِ لِمَا أُغْلِقَ…… اور ان الفاظ پر ختم ہوجاتاہے حَقَّ قَدْرِه ومِقْدَارِه الْعَظِیْم)

اس درود کو بہت اونچا مقام دیا جاتا ہے حتیٰ کہ درود ابراہیمی سے بھی افضل سمجھا جاتاہے۔ یہ بات ان کی کتاب ’’جواھرالمعانی‘‘ جز اول صفحہ ۱۳۶ پر موجود ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لفظ ’’صوفی‘‘ کے متعلق ایک قول یہ ہے کہ یہ صفۃ کی طرف نسبت ہے۔ کیونکہ صوفیوںکی مشابہت ان صحابہ کرام سے ہے جو نادرا تھے اور مسجد نبوی میں صفہ (یعنی چبوترہ) پر رات گزارتے تھے۔ یہ قول صحیح نہیں ہے۔ کیونکہ صفۃ کی طرف نسبت ’’صفتی‘‘ بنتی ہے۔ جس میں فاء پر تشدید ہے اور آخر میں یائے نسبت ہے اور اس میں واؤد موجود نہیں۔ ایک قول یہ ہے کہ اس کی نسبت صفرۃ کی طرف ہے جس سے ان کے دلوں اور عملوں کی صفائی کی طرف اشارہ ہے‘ یہ قول بھی غلط ہے کیونکہ صفرۃ کی طرف نسبت صفوی ہوتی ہے اور یہ بات اس لئیح بھی غلط ہے کہ انکے عقیدے میں خرابی پائی جاتی ہے اور اعمال میں بدعتوں کی کثرت ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ ان کی نسبت صوف (یعنی اون) کی طرف ہے۔ کیونکہ ادنی لباس ان کی پہچان بن گیا تھا۔ یہ قول لغوی طور پر یہ بھی اور واقعہ کے اعتبار سے بھی نسبتاً زیادہ صحیح معلوم ہوتاہے۔1

1تیجانیہ اور ان کی بدعتوں کے بارے میں آئنندہ اوراق میں الگ بات موجود ہے۔ اسے ملاحظہ فرمائیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے