سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(426)سنت پر عمل

  • 17025
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 747

سوال

(426)سنت پر عمل

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تھوڑا عرصہ ہوا میں نے داڑھی رکھ لی ہے‘ فرض نمازیں ادا کرتاہوں اور سنت نبوی پر عمل کرتاہوں‘ ہمارے گاؤں میں سنت پر عمل کو دین میں سختی قراردیا جاتا ہے ان کا جواب دیا جائے تو کہتے ہیں:

(ھَلَکَ الْمُتَنَطَّعُونَ)

’’غلو کرنے والے تباہ ہوگئے۔‘‘

حدیث میں غلو کرنے والوں سے کون لوگ مراد ہیں؟ کیا سنت پر عمل کرنے کو تشدد کہا جاسکتاہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ کا شکر ہے کہ اس نے آپ کو حق کی ہدایت دی اور اس کا شکر ہے کہ اس نے آپ کو اس پر عمل کرنے کی توفیق دی۔ جو شخص آپ پر اعتراض کرے اسے بتائیں کہ دین نرمی اور آسانی والا دین ہے اور تنطع سے مراد تکلف اور غلو ہے اور غلو تب ہوتاہے جب اللہ تعالیٰ کے مقرر کئے ہوئے شرعی کام سے تجاوز کرکے زیادہ کام کیا جائے اور آپ نے شرعی عمل میںاضافہ نہیں کیا‘ بلکہ اللہ تعالیٰ کے مقرر کئے ہوئے عمل پر پابندی اختیار کی ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے