السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمیں وہ اسلامی کتابیں بتائیے جن کی طرف عقیدہ اور فقہ میں رجوع کیا جاسکے اور سیرت نبوی میں کون سی کتاب صحیح ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ قرآن مجید اور احادیث کی کتابیں مثلاً صحیحین اور سنن پڑھیں۔ توحید کی کتابوں میں سے ’’شرح عقیدہ طحاویہ‘‘ اور ’’فتح المجید شرح کتاب التوحید‘‘ اور سیرت فقہ کے لئے ’’زاد المعاد‘‘ کا مطالعہ کریں۔ اس کے علاوہ شیخ الاسلام امام احمد ابن تیمیہ اور ان کے شاگرد امام ابن قیم کی تالیفات پڑھیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب