سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(419)شیخ محمد بن عبد الوہاب کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ

  • 17018
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 647

سوال

(419)شیخ محمد بن عبد الوہاب کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ ایک وہابی فرقہ بھی ہوتاہے۔ میں نے کہا ’’وہ وہابی فرقہ نہیں یہ نام تو اشراف (مکہ) نے اس لئے رکھ دیا ہے کہ لوگوں کو اس اصلاحی تحریک سے دور رکھ سکیں۔‘‘ لیکن ان میں سے ایک شخص نے کہا ’’محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ علیہ واقعی ایک دینی مصلح تھے‘ لیکن زندگی کے آخری حصے میں وہ راہ راست پر قائم نہیں رہے تھے کیونکہ انہوں نے کئی صحیح حدیثیں اس لے رد کردی تھیں کہ وہ ان کی رائے کے مطابق نہیں تھیں۔‘‘ آپ کیا فرماتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ محمد بن عبدالوہاب  رحمہ اللہ علیہ سلفیت‘ صحیح عقیدہ اور صحیح منہج کیطرف دعوت دینے والے ایک بہت بڑے داعی تھے۔ آپ کی کتابیں انہی مسائل سے بھری پڑی ہیں۔ آپ نے جو بتایا ہے کہ ان کی دعوت کے کسی مخالف نے کہا کہ وہ زندگی کے آخری حصہ میں راہ راست سے ہٹ گئے تھے کیونکہ انہوں نے اپنی رائے کی مخالفت کرنے والی حدیوں کو رد کردیا تھا‘ یہ بالکل جھوٹ اور جناب شیخ محترم پر محض الزام ہے۔ وہ تو وفات تک سنت کا انتہائی احترام کرتے‘ اسے پوری طری قبول کرتے اور پوری قوت سے اس کی طرف دعوت دیتے رہے۔ اللہ تعالیٰ ان پر رحمتیں نازل فرمائے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے