سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(418)امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں غلط نظریات

  • 17017
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 586

سوال

(418)امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں غلط نظریات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لوگ کہتے ہیں کہ ابن تیمیہ اہل سنت میں سے نہیں بلکہ وہ گمراہ شخص تھا جو دوسروں کو گمراہ کرتاتھا۔ ابن حجر وغیرہ نے بھی یہی کیا ہے۔ کیا ان کی یہ بات سچی ہے یا جھوٹی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ رحمہ اللہ علیہ اہل سنت کے اماموں میںسے ایک امام ہیں‘ جو حق کی طرف دعوت دیتے اور سیدھے راسے کی طرف بلاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان سے سنت کی مدد فرمائی اور اہل بدعت اور گمراہوں کا زور توڑا۔ جو شخص ان کے متعلق کچھ اور کہتا ہے وہ خود ’’بدعتی‘‘ گمراہ اور دوسروں کو گمراہ کرنے والا ہے۔ ان لوگوں کو حقیقت کی سمجھ نہیں آئی‘ اس لئے انہوں نے حق کو باطل اور باطل کو حق سمجھ لیا۔ جسے اللہ تعالیٰ نے بصیرت عطافرمائی اور اسے ان کی اور ان کے مخالفین کی کتابیں پڑھی ہیں اور ان کی سیرت کا مخالفین کی سیرت سے موازنہ کیا ہے‘ اسے یہ بات اچھی طرح معلوم ہے۔ یہ چیز فریقین کے درمیان فیصلہ اور وضاحت کرنے والی ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے