السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اس دور میں ہم ملت اسلامیہ میں کس طرح اتفاق پیدا کرسکتے ہیں؟ حالانکہ ہم دیکھتے ہیں اور سنتے ہیں کہ روزانہ مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کو قتل کررہے ہیں (مثلاً تنظیم آزادی فلسطین اور جو کچھ اس میں داخلی طور پر ہوتا ہے اور عراق ایران کا مسئلہ) اور ہماری بکھری ہوئی عرب قوم جو صرف اس بات پر متفق ہے کہ آپس میں متفق نہیں ہوگی۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امت اسلامیہ میں اتحاد اسی چیز سے پیدا ہوسکتا ہے جس سے عہد نبوی میں پیدا ہوا تھا یعنی صحیح عقیدہ‘ سچا ایمان اور کتاب اللہ وسنت رسول اللہﷺپر عمل‘ اس کی طرف دعوت اور اس سلسلے میں آنے والی مشکلات پر صبر۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب