سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(243) انفرادی صورت میں دعا کے متعلق حکم

  • 1699
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1150

سوال

(243) انفرادی صورت میں دعا کے متعلق حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انفرادی صورت میں دعا کرنے کے متعلق احادیث میں ہے کہ فرضی نماز کے بعد دعا قبول ہے اور دیگر احادیث میں دعا ہاتھ اٹھا کر کرنے کا ذکر بھی ہے اگر ان دونوں صورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انفرادی صورت فرضی نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کر لی جائے تو اس میں کیا حرج ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد میں داخل ہوتے اور اس سے خارج ہوتے وقت نیز گھر میں داخل ہوتے اور اس سے خارج ہوتے وقت دعائیں نبی کریم ﷺسے ثابت ہیں اور دیگر احادیث میں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا ذکر بھی ملتا ہے تو کیا کبھی آپ نے یا فرضی نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے والوں نے ان موقعوں پر ہاتھ اٹھا کر دعا کی؟ یا ان موقعوں پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے پر زور دیا ؟ آخر جو صغریٰ کبریٰ آپ یا وہ فرضوں کے بعد والی دعا پر چسپاں کر رہے ہیں وہ ان مقاموں پر بھی چسپاں ہوتا ہے حرج ہونے نہ ہونے کا فیصلہ آپ خود فرما لیں۔

     ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 211

محدث فتویٰ

تبصرے