سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(385)وساوس اور فضول خیالات کا حل

  • 16985
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 748

سوال

(385)وساوس اور فضول خیالات کا حل

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر ایک مسلمان کو کثرت نسیان کا عارضہ ہو تو وہ اس وقت کو نسی دعا پڑھے جب اسے وسوسے اور فضول خیالات آرہے ہوں اور دل تنگ ہورہا ہو؟ کیا رسول اللہﷺ سے کوئی ایسی دعا مروی ہے جو ان عوارض میں مبتلا شخص پڑھ سکے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی صورت میں کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے اور اعوذ باللہ پڑھے۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہﷺ نے فرمایا:

(یَأْتِی الشَّیْطَنُ أَحَدُکُمْ فَیَقُولُ: مَنْ خَلَقَ کَذَا مَنْ خلَقَ کَذَا حَتَّی یَقُولُ مَنْ خَلَقَ رَبَّکَ فَأِذَا بَلَغَه فَلْیَسْتَعِذْ بِا الله وَلْیَنْتَه)

’’شیطان آدمی کے پاس آکر کہتا ہے کہ فلاںچیز کس نے پیدا کی؟ فلاں چیز کس نے پیداکی؟ حتی کہ کہتا ہے ’’تیرے رب کو کس نے پیدا کیا؟ جب وہ اس حد تک پہنچ جائے تو چاہئے کہ اللہ کی پناہ مانگے اور(مزید سوچنے سے) رک جائے۔‘‘

صحیح مسلم کی ایک روایت میں یہ لفظ ہیں ’’وہ کہے آمنت باللہ  میں اللہ پر ایمان لایا۔‘‘ امام مسلم نے حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ وہ نبی اکرمﷺکی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ’’یارسول اللہ! شیطان میرے اور میری نماز کے درمیان رکاوٹ بن جاتاہے اور مجھ پر نماز خلط ملط کردیتا ہے۔‘‘ رسول اللہﷺنے فرمایا:

(ذَاکَ الشَّیْطَانُ یُقَالُ له خِنْزَبٌ فَأِذَا وَجَدْتَّه فَتَعَوَّذْ بِا الله مِنْه وَاتْقْلْ عَنْ یَسَارِکَ ثَلاَثَاً)

’’یہ ایک شیطان ہے جسے خنزب کہتے ہیں‘ جب تو اسے پائے تو اس سے اللہ کی پناہ مانگ اور دائیں طرف تین بار تھتکا دے۔‘‘

عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

’’میں نے یہ کام کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے مجھ سے دور کردیا۔‘‘(صحیح مسلم حدیث نمبر: ۲۲۰۳)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے