سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(379)وسوسہ کا علاج

  • 16979
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1095

سوال

(379)وسوسہ کا علاج

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک مسلمان نوجوان ہوں اور حال ہی میں اسلامی احکام کی پابندی شروع کی ہے۔ شیطان کی طرف سے مجھے بہت سی رکاوٹیں پیش آتی ہیں۔ جب میں ایک پر قابو پانے میں کامیاب ہوتا ہوں تو دوسری چیز سامنے آجاتی ہے۔ میں شریعت کی پابندی کے معاملہ میں ایک اچھے مرحلے تک پہنچ گیا تھا اور میں دیکھتا تھا کہ میں اللہ کے فضل سے اپنے اردگرد کے افرد سے بہتر ہوں۔ لیکن اب مجھے یوں نظر آنے لگا ہے کہ جو مجھ سے کم پابند شریعت تھے وہ مجھ سے بہتر ہوگئے ہیں۔ اور اللہ کی اطاعت میں مجھ سے آگے نکل گئے ہیں اور میں مسلسل پستی میں گرتا جارہا ہوں اور جو پاکیز زندگی گزاررہا تھا اس سے دور ہوتا جارہا ہوں۔ میں ہر طرح نفس اور شیطان کا مقابلہ کرتا ہوں۔ لیکن کوئی ایسا شخص نظر نہیں آتا جو میری اندرونی کیفیت کو سمجھ سکے۔ مجھے یوں لگتا ہے کہ میرا دل اندر ہی اندر ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا ہے۔ لیکن کوئی شخص ایسا نہیں جس کو اپنے دل کی بات بتا سکوں کہ شیطان میرے دل میں کیاکیا باطل خیالات ڈال رہا ہے۔ میں خواہ مسجد میں ہوں یا سڑک پر‘ گھر میں ہوں یا سکول میں‘ یہ وسوسہ مجھ سے کسی بھی حرکت اور سکون کی حالت میں لمحہ بھر کیلئے بھی جدا نہیں ہوتا۔ کیا کوئی ہے جو شیطان کے مقابلے میں میرا ساتھ دے سکے؟ کیا کوئی ہے جسے اللہ میری مدد کرنے کی توفیق بخشے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ ان سوسوں میں مشغول نہ ہوں۔ ان کی طرف بالکل توجہ نہ دیں۔ تلاوت قرآن مجید زیادہ کریں‘ نیک اعمال کرتے تہیں۔ اللہ کی طرف رجوع کریں اور اسے سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کوشیطان کے فریب سے بچائے اور حق پر قائم رکھے۔ تمام جن اور انسان اللہ تعالیٰ کے اختیارمیں ہیں‘ جسے چاہتاہے انہیں پھیر دیتا ہے۔ اپنی عبادت پر فخر نہ کریں۔ اپنے اچھے کردار اور نیکیوں کی کثرت سے دھوکا نہ کھائیں۔ عبادت میں اور آخرت کے معاملات میں اپنے سے کم تر کی طرف نہ دیکھیں۔ کیونکہ اس کے نتیجے میں انسان دھوکے کا شکار ہوجاتا ہے اور نیک اعمال میں کمی اور کوتاہی کرنے لگتا ہے اور شیطان نیکی کے کاموں میں مسلمان کی ہمت پست کردیتاہے۔ آپ اس شخص کی طر ف دیکھیں جو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کی پابندی اور اس پر عمل کرنے میں آپ سے بڑھ کر ہے۔ اس سے زیادہ نیکیاں کرنے اور اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور رحمت کی طرف تیزی سے آگے بڑھنے اور بلند درجات اور جنت الفردوس کے حصول کے لئے کام کرنے کی ہمت پیدا ہوگی۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو راہ حق پر ثابت قدمی عطافرمائیں گے اور صراط مستقیم کی طرف آپ کی رہنمائی فرمائیں گے اور آپ کو وسووں سے نجات دیں گے۔

ہم آپ کو یہ بھی نصیحت کرتے ہیں کہ امام ابن جوزی کی کتاب ’’تلبیس ابلیس‘‘ کا مطالعہ کریں۔ انہوں نے اس موضوع پر خوب لکھا ہے۔ امید ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کے مطالعہ سے فائدہ دیں گے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے