سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(697) جمعہ کے لئے نمازیوں کی تعداد

  • 16961
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 926

سوال

(697) جمعہ کے لئے نمازیوں کی تعداد
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نما ز جمعہ اور اقا مت خطبہ کے لئے نماز یو ں کی کم از کم کتنی تعداد شر ط ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس مسئلہ میں اہل علم میں بہت اختلا ف ہے اور اس مسئلہ میں سب سے زیا دہ صحیح قو ل یہ ہے کہ اگر امام اور اس کے سا تھ دو مقتدی یعنی کل تین نماز ی ہو ں تو جمعہ ہو سکتا ہے یعنی اگر کسی بستی میں تین مکلف آزاد اور مقیم مرد ہوں تو وہ جمعہ قا ئم کر یں اور نماز ظہر نہ پڑ ھیں کیونکہ نماز جمعہ کی مشر دعیت اور فر ضیت کے دلا ئل کے عمو م سے معلوم ہو تا ہے کہ تین یا اس سے زیا دہ آدمی ہو ں تو ان کے لئے نماز جمعہ ادا کر نا فر ض ہے ۔ (شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 545

محدث فتویٰ

تبصرے