سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(688) جمعہ کے دن قبولیت دعاء کی گھڑی اور سورہ کہف کی تلاوت

  • 16952
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1072

سوال

(688) جمعہ کے دن قبولیت دعاء کی گھڑی اور سورہ کہف کی تلاوت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جمعہ کے دن سو ر ہ کہف پڑ ھنے کی کو ئی خا ص فضیلت ہے ؟ کیا یہ صحیح ہے کہ جمعہ کے دن قبو لیت دعا ء کی گھڑی اذا ن اول اور اقا مت کے در میا ن ہو تی ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھنے کی فضیلت کے با ر ے میں ایک حدیث آئی ہے جسے حا فظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی تفسیر کے آغا ز میں ذکر  فرمایا ہے لیکن حدیث میں ضعف ہے بہت سے فقہا ء نے اس سو رت کے پڑھنے کو مستحب قرا ر دیا اور اپنی کتا بو ں میں اسے ذکر فر ما یا ہے ۔ جمعہ کے دن قبو لیت دعا ء وا لی گھڑی کے با ر ے میں یہ احا د یث سے یہ ثابت ہے کہ یہ گھڑی عصر کے بعد آخر ی گھڑی ہے اور یہ بھی احا دیث میں وا رد ہے کہ یہ گھڑی منبر پر امام کے بیٹھنے سے لے کر نماز کے ختم ہو نے تک ہے اس کے علا و ہ اس گھڑی کے با ر ے میں اور بھی کئی قو ل ہیں اس لئے مسلما ن کو چا ہئے کہ جمعہ کا سا ر ا دن خوب کو شش کر کے دعاء میں بسر کر ے تا کہ اس گھڑی کو حا صل کر نے میں کا میا بی سے ہمکنا ر ہو سکے ۔(شیخ ابن جبر ین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 538

محدث فتویٰ

تبصرے