سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(679) عید جمعہ کے دن میں

  • 16943
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 828

سوال

(679) عید جمعہ کے دن میں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک ہی دن میں دو عیدیں یعنی جمعہ اور عید الا ضحیٰ یکجا ہو گئیں تو اس صورت میں صحیح با ت کیا ہے کہ جب ہم جمعہ نہ پڑ ھیں تو کیا ظہر پڑھیں یا جمعہ نہ پڑ ھنے سے نماز ظہر سا قط ہو جا ئے گی ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص جمعہ کے دن نماز عید پڑھ لے تو اسے رخصت ہے کہ جمعہ نہ پڑ ھے البتہ امام کے لئے جمعہ  کے لئے حا ضر ہو نا ضروری ہے تا کہ مسجد میں آنے وا لوں اور عید نہ پڑ ھ سکنے وا لو ں کو وہ جمعہ پڑھا دے اور اگر جمعہ پڑ ھنے کے لئے کو ئی بھی نہ آئے تو جمعہ کا وجو ب سا قط ہو جا ئے گا اور امام کو نماز ظہر پڑ ھنی ہوگی ۔ استدلال سنن ابی دؤد کی اس روایت سے ہے جو ایا س بن ابی رملہ شا می سے مر وی ہے کہ میں معاویہ بن ابی سفیا ن کے پاس مو جو د تھا کہ انہوں نے زید بن ارقم سے پو چھا " کیا تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حا ضر ی کا کبھی ایسا مو قعہ ملا کہ ایک ہی دن میں دو عیدیں جمع ہو گئی ہو ں ؟ "تو انہوں نے کہا "جی ہا ں " حضرت معا ویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پو چھا "تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن کس طرح عمل کیا ؟" انہو ں نے کہا کہ :

«صلي العيد ثم رخص في الجمعة فقال:من شاء ان يصلي فليصل»(سنن ابی دؤد )

"آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید پڑ ھا ئی اور جمعہ کےلئے رخصت دے دی اور فر ما یا کہ جو شخص  پڑ ھنا چا ہے وہ پڑ ھ لے ۔"ابو داؤد نے سنن ہی میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مرو ی یہ حدیث بیا ن کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فر ما یا :

«قد اجتمع في يومكم هذا عيدان فمن شاء اجزاه من الجمعة وانا مجمعون»( سنن ابی داؤد )

"آج کے دن دو عیدیں جمع ہو گئیں ہیں جو شخص چا ہے تو اس کے لئے عید ہی جمعہ سے کا فی ہو گی لیکن ہم جمعہ بھی پڑ ھیں گے ۔"

اس حدیث سے معلو م ہو ا کہ جس شخص نے نماز عید پڑھ لی ہو اس کے لئے جمعہ پڑھنے کی رخصت ہے لیکن امام کے لئے رخصت نہیں ہے کیو نکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا تھا کہ :

وانا مجمعون"ہم جمعہ بھی پڑ ھیں گے ’’

 اور حضرت نعما ن بن بشیر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ :

 «ان النبي صلي الله عليه وسلم كان يقرا في صلاة الجمعة والعيد بسبح والغاشية وربما اجتمعا في يوم فقرا بهما فيهما»(صحیح مسلم )

نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نما ز جمعہ و عید میں (الاعلی ) اور (غا شیۃ) کی تلا وت فرما یا کر تے تھے اور جب کبھی جمعہ اور عید ایک ہی دن میں جمع ہو جائے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم  دو نو ں نما زوں ہی میں ان دونو ں سورتو ں کی تلاوت فر ما یا کر تے تھے ۔" جو شخص نماز عید تو پڑ ھے لیکن جمعہ نہ پڑھے تو اسے نماز ظہر پڑھنا ہو گی جیسا کہ ان دلائل کے عموم سے ثا بت ہے جن میں یہ ہے کہ جو شخص نماز جمعہ نہ پڑ ھ سکے وہ نماز ظہر پڑ ھے

(وصلي الله علي نبينا محمد وآله وصحبه وسلم)(فتو ی کمیٹی )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 533

محدث فتویٰ

تبصرے