سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(675) جس شخص کا جمعہ فوت ہو جائے وہ نماز ظہر ادا کرے

  • 16939
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 739

سوال

(675) جس شخص کا جمعہ فوت ہو جائے وہ نماز ظہر ادا کرے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب میں مسجد میں با جما عت نماز جمعہ ادا نہ کر سکو ں تو کیا جمعہ کی نیت سے گھر  میں دو رکعتیں پڑ ھو ں یا ظہر کی نیت سے چا ر رکعا ت ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو شخص کسی شرعی عذر مثلاً بیما ر ی وغیرہ یا دیگر اسباب کی وجہ سے مسلما نوں کے سا تھ مل کر نماز جمعہ ادا نہ کر سکے تو اسے نماز ظہر پڑھنی چا ہئے اسی طرح عورت مسا فر اور با دیہ نشیں لو گ بھی نماز ظہر ادا کر یں گے جیسا کہ سنت سے ثا بت ہے اکثر اہل علم کا بھی یہی قو ل ہے اور ان سے الگ را ہ اختیا ر کر نے وا لے کا کو ئی اعتبا ر نہیں ۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 531

محدث فتویٰ

تبصرے