سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(671) خطیب خطبہ جمعہ کے دوران بیمار ہو گیا اور وہ نماز نہ پڑھ سکا

  • 16935
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 722

سوال

(671) خطیب خطبہ جمعہ کے دوران بیمار ہو گیا اور وہ نماز نہ پڑھ سکا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام صا حب نے جمعہ کے دن خطبہ دیا لیکن پھروہ دوسر ے خطبہ کے دورا ن بیما ر پڑ گئے خطبہ مکمل کر نے کے بعدمنبر سے نیچے اتر آئے اور شد ت مر ض کے با عث کھڑے نہ ہو سکے پھر نماز کے پو را ہو نے کے بعد انہیں اس مر ض سے افاقہ ہو تو کیا وہ قضا ء کے طو ر پر نماز ظہر پڑھیں گے یا نما ز جمعہ جب کہ انہیں افا قہ ہوا تو ابھی جمعہ کا وقت ختم نہیں ہو ا تھا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص امام کے سا تھ نماز جمعہ کی ایک رکعت نہ پا سکے اسے نماز ظہر پڑھنا ہو گی کیو نکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشا د کا یہی مفہو م ہے کہ :

«من ادرك ركعة من الجمعة فقد ادرك الصلاة»(سنن ان ما جه)

"جو شخص جمعہ کی ایک رکعت پا لے اس نے جمعہ کو پا لیا "

اور یہ شخص تو امام کے سا تھ نماز جمعہ میں با لکل شر یک ہی نہ ہو سکا تھا لہذا اسے ظہر کی نماز ادا کر نا ہو گی ،(شیخ ابن با ز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 528

محدث فتویٰ

تبصرے