سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(654) متروکہ نمازوں کی جلد قضاء دو

  • 16918
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 775

سوال

(654) متروکہ نمازوں کی جلد قضاء دو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے سعودیہ سے با ہر کا سفر کیا اور ایک ایسے ملک میں گیا جو اسلامی ملک نہیں ہے لیکن میری خوا ہش تھی کہ میں وہا ں  بھی نماز ادا کرتا رہوں البتہ سعودیہ سے وقت مختلف ہو نے کی وجہ سے اور قبلہ رک معلوم نہ ہو نے کی وجہ سے میر ی نماز یں رہ گیئں تو کیا میں ان فو ت شدہ نماز وں کو پڑھوں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہا ں ان فو ت شدہ نماز وں کی جلد قضا ء دو کیو نکہ جو سبب آپ نے بیا ن کیا ہے یہ تر ک نمازوں کے لئے جوا ز نہین بن سکتا آپ کے لئے ممکن تھا قبلہ رخ کا اندا ز ے سے ہا قبلہ نما سے تعین کر لیتے وقت کا آپ تقویم سے حسا ب معلو م کر سکتے تھے را ت دن سے یا گھڑی سے دونوں وقتوں کے فرق کو بھی معلو م کرسکتے تھےاور جب آپ نے ایسا نہیں کیا توان متروکہ نما زوں کی فوراً اور مسلسل قضا ء دے لیں خواہ تمام نما زوں کو اکٹھا ایک یا دو گھنٹوں میں ادا کر لیں ،واللہ اعلم ۔(شیخ ابن جبر ین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 520

محدث فتویٰ

تبصرے