سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(645) مسافروں کی مستقل امام کے پیچھے نماز

  • 16909
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 875

سوال

(645) مسافروں کی مستقل امام کے پیچھے نماز
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا افضل یہ ہے کہ مسا فر مستقل امام کی اقتداء میں نماز ظہر مسجد میں ادا کر یں اور پھر اپنی عصر کی نماز جمع کر لیں یا افضل یہ ہے کہ وہ امام کا انتظا ر نہ کر یں اور مسا فر اپنی ظہر اور عصر کی نمازوں کو جمع کر کے پڑھ لیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر مستقل امام کا انتظا گرا ں ہو تو افضل یہ ہے کہ مستقل امام کے سا تھ مسجد میں نماز ادا کر یں کیو نکہ اس طرح کثرت اجتما ع اور انتظا ر جو کہ نما ز ہی کی ایک قسم ہے کی وجہ سے انہیں زیا دہ اجر و ثوا ب ملے گا اور اگر اامام را تب کا انتظا ر گرا ں ہو تو  مسا فروں کو اجا زت ہے کہ وہ اپنی نما ز وں کو قصر و جمع کی رخصتو ں کے سا تھ ادا کر لیں ۔ (فتوی کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 516

محدث فتویٰ

تبصرے