سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(639) جب امام قراءت میں غلطی کرے

  • 16903
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 934

سوال

(639) جب امام قراءت میں غلطی کرے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب امام جہر ی نما ز میں قرا ت کر تے وقت غلطی کر ے مثلاً یہ کہ ایک آیت یا کسی آیت کا کو ئی جز نہ پڑ ھے یا غلطی سے آیت کے کسی لفظ کو تبدیل کر دے تو کیا مقتدی امام کی اس نو عیت کی غلطی کی تصحیح کرے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب امام قرا ت میں غلطی کر تے ہو ئے ایک آیت کو چھوڑ دے یا الفا ظ غلط پڑ ھے تو مقتدیو ں کے لئے لا ز م ہے کہ امام کی تصحیح کر یں اور اگر غلطی کا تعلق سو رۃ سے ہو تو پھر اس کی تصحیح کر نا مقتدیوں پر وا جب ہے کیو نکہ سورۃ فا تحہ پڑ ھنا نما ز کا رکن  ہے ہا ں البتہ اگر غلطی اس قسم کی ہو کہ اس سے معنی میں کو ئی تبدیلی نہ آتی ہو مثلاً الرحمن یا الرحیم کو منصو ب پڑھ لیا جا ئے تو اس صورت میں مقتدیو ں کے لئے لقمہ دینا وا جب نہیں ہے ۔ (شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 514

محدث فتویٰ

تبصرے