سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(634) جب امام غلط قراءت کرتا ہو

  • 16898
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 848

سوال

(634) جب امام غلط قراءت کرتا ہو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب امام سو ر ۃ فا تحہ پڑ ھنے میں غلطی کر تا ہو تو کیا اس کے پیچھے نماز پڑ ھنے وا لے مقتدیوں کی نماز با طل ہو جا ئے گی ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب امام فا تحہ کی قرات میں کو ئی غلطی کر ے جس سے معنی بدل جا تے ہو ں تو اسے متنبہ کر نا اور غلطی کی تصحیح کر نا ضروری ہے اگر وہ قرات کو صحیح کر لے تو الحمد و گر نہ اس کی اقتدا ء میں نماز جا ئز ہو گی اور انتظا میہ پر وا جب ہو گا کہ ایسے امام کو معزو ل کر دیا جا ئے وہ غلطی جس سے معنی میں تبدیلی آ جا تی ہو کی مثا ل یہ ہے کہ  جیسے ۔

﴿أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ﴾ میں تا پر کسرہ یا ضمہ پڑ ھ لیا جا ئے یا ﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴾میں ک پر کسرہ پڑھ لیا جا ئے اور قر ا ت کی وہ غلطی جس سے معنی میں کوئی تبد یلی نہیں آتی اس کی مثا ل یہ ہے کہ جیسے ﴿رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾﴿الرَّحْمَـٰنِ﴾کو فتحہ یا ضمہ کے سا تھ پڑھ لیا جا ئے تو اس سے نما ز میں کو ئی خلل نہیں پڑ تا ۔(شیخ ابن با ز رحمۃ اللہ علیہ
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 510

محدث فتویٰ

تبصرے