السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سجدہ سہو کا کیا طریقہ ہے ؟ یہ کسی وقفہ کے دوران کرنا چاہیے (یہاں امام صاحب تشہد کے لیے بیٹھتے ہی ہیں کہ دو سجدے کر لیتے ہیں پھر پوری تشہد کے بعد سلام پھیرتے ہیں) دو سجدے کرنے سے پہلے ایک طرف (دائیں) سلام پھیرتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کچھ صورتوں میں سجدہ سہو سلام پھیرنے سے پہلے ہے اور کچھ میں سلام پھیرنے کے بعد۔ کتب حدیث میں ان صورتوں کی تفصیل موجود ہے وہاں دیکھ لیں ۔ جو صورت آپ نے لکھی ہے کسی صحیح حدیث میں دیکھنے میں نہیں آئی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب