سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(608) مسجد میں دو جماعتیں

  • 16872
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 756

سوال

(608) مسجد میں دو جماعتیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں مسجد میں آیا تو امام آخری تشہد میں تھا تو کیا اس کے ساتھ شامل ہوجاؤں یا انتظار کروں کہ وہ سلام پھیر دے اور ہم دوسری جماعت کے ساتھ نماز پڑھ لیں؟اگر یہ بات یقینی ہو کہ امام آخری رکعت میں ہے اور ہم بہت سے لوگ ہوں تو پھر اس بات کی کیا دلیل ہے کہ ہم امام کے سلام کا انتظار کریں؟کیا آخری تشہد مکمل پڑھنا واجب ہے یا جس قدرممکن ہو پڑھ لیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
افضل یہ ہے کہ آپ کسی دوسری مسجد میں جا کر نماز پڑھ لیں جہاں امید ہو کہ آپ کو جماعت مل جائے گی یا پھر انتطار کریں اور امام کے سلام کے بعد اسی مسجد میں دوسری جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں افضل یہی ہے کہ آپ پہلے امام کے سلام کا انتطار کریں تاکہ پہلی جماعت کی نماز میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔پہلے امام کے سلام سے قبل دوسری جماعت کے لئے تکبیر کہنا جائز ہے اوراگر دوسری جماعت کی امید نہ ہو تو پھر پہلی جماعت کے ساتھ تشہد میں شامل ہوجایئے اور تشہد کا سارا یاجتنا حصہ پڑھنا ممکن ہو پڑھ لیں۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 493

محدث فتویٰ

تبصرے