سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(586) کیا عورتیں باجماعت نماز ادا کر سکتی ہیں؟

  • 16850
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 825

سوال

(586) کیا عورتیں باجماعت نماز ادا کر سکتی ہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورتیں بھی مردوں کی طرح باجماعت نماز اد ا کرسکتی ہیں یا ان کے لئے یہ واجب ہے کہ وہ الگ الگ نماز اداکریں؟اور اگر ان کے لئے نماز باجماعت ادا کرنا لازم ہے۔ تو کیا میرے لئے یہ جائز ہے کہ میں اپنے اہل خانہ کو باجماعت نماز پڑھاؤں تاکہ انہیں باجماعت کا اجر وثواب مل جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسجدوں میں باجماعت نماز ادا کرنا صرف مردوں کے لئے واجب ہے۔ لیکن جب کوئی عورت مسجد میں نماز ادا کرنے کےلئے اجازت مانگے تو اسے منع کرنا مکروہ ہے۔ جب کہ اس کے لئے گھر میں نماز اداکرنا بہتر ہے۔اور گھر میں باجماعت ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔لیکن ان کی امام ان کی صف کے درمیان ہی میں کھڑی ہوگی۔لیکن عورتوں کے لئے باجماعت نماز اا کرنے کی فضیلت اس طرح نہیں ہے۔ جس طرح مردوں کے لئے ہے کسی مرد کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ مسجد کو چھوڑ کر گھر میں اپنے اہل خانہ یا عورتوں کوجماعت سے نماز پڑھائے کیونکہ فرض نماز ادا کرنے کےلئے مسجد میں جانا مردوں کے لئے فرض ہے۔(شیخ ابن جبرین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 470

محدث فتویٰ

تبصرے