سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(585) کیا امام کو دیکھنا واجب ہے

  • 16849
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 898

سوال

(585) کیا امام کو دیکھنا واجب ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہماری مسجد کے شمالی جانب ایک قطعہ زمین ہے جو مسجد سے ملحق ہے اور اس کی چار دیواری بنی ہوئی ہے ہم اس زمین کو عورتوں کے لئے مخصوص کردینا چاہتے ہیں تاکہ وہ رمضان میں یہاں نمازادا کرسکیں تو کیا یہ جائز ہے  جب کہ وہ یہاں نماز پڑھتے ہوئے امام کو نہ دیکھ سکیں گی بلکہ صرف لاؤڈ اسپیکر سے ہی امام کی متابعت کرسکیں گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس مذکورہ زمین میں ان کی نماز کی صحت کے بارے میں علماء میں اختلاف ہے جہاں سے وہ نہ امام کو دیکھ سکیں اور نہ مقتدیوں کو بلکہ صرف تکبیر کی آواز سن سکیں ان کے لئے زیادہ احتیاط اس میں ہے کہ مذکورہ جگہ نماز ادا نہ کریں بلکہ اپنے گھر میں ادا کریں الا یہ کہ مسجد میں انھیں مسجد میں کوئی نمازیوں کے لئے جگہ مل جائے یا کوئی ایسی جگہ ہو جہاں سے وہ امام یا مقتدیوں کو دیکھ سکیں تو وہاں نماز اداکرلیں۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 470

محدث فتویٰ

تبصرے