سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(368)ائمہ اربعہ کے باہمی اختلاف کا ایک سبب

  • 16844
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 521

سوال

(368)ائمہ اربعہ کے باہمی اختلاف کا ایک سبب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا وجہ ہے کہ ائمہ اربعہ بعض شرعی امور میں ایک دوسرے سے اختلاف رکھتے ہیں۔ کیا رسول اللہﷺ کو معلوم تھا کہ آپﷺ کے بعد یہ حضرات بھی دنیا میں آئیں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہمیں یہ نہیں معلوم کہ رسول اللہﷺ یہ جانتے تھے یا نہیں کہ آپﷺ کے بعد ائمہ اربعہ آئیں گے کیونکہ حضرت محمدﷺ غیب نہیں جانتے تھے‘ صرف وہی باتیں جاتے تھے جو اللہ تعالیٰ نے بتائیں۔ باقی رہا ائمہ اربعہ کے باہمی اختلاف کا معاملہ تو اس کے بہت سے اسباب ہیں۔ ان میں سے ایک سبب یہ بھی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی لامحدود علم کا حامل نہیں تھا۔ ممکن ہے کہ ایک امام کو وہ چیز معلوم نہ ہو جودوسرے کو معلوم ہوگئی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ جب واضح دلیل سامنے نہ ہوتو نصوص سے ایک امام نے ایک بات سمجھی ہو اور دوسرے نے یہ بات اس طرح نہ سمجھی ہو۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ علیہ نے اس مسئلہ پر اپنی کتاب ’’رفع الملام‘‘ میں تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ لہٰذا آپ اس کا مطالعہ کریں۔ انشاء اللہ مسئلہ اچھی طرح واضح ہوجائے گا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے