سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(357)یا سیدی‘‘ کے الفاظ استعمال کرنا’’

  • 16832
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-23
  • مشاہدات : 503

سوال

(357)یا سیدی‘‘ کے الفاظ استعمال کرنا’’

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فوج یا پولیس کے افسر کو اس طرح کہنا جائز ہے: ’’حاضریا سیدی‘‘ (میرے آقا! میں حاضر ہوں)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یوں کہنا جائز ہے ’’حاضر ‘‘ لیکن (یَا سَیِّدِی) کہنا جائز نہیں‘ جب بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جناب رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے کہاتھا:

(أَنْتَ سَیِّدُنَا)

(آپ ہمارے آقا ہیں)

تو آنحضرت محمدﷺنے فرمایا تھا:

(اَلسَّیَّدُالله تَبَارَکَ وَتَعَالٰی)

(آقا تو اللہ تبارک وتعالیٰ ہی ہے)

یہ حدیث امام ابو داؤد نے صحیح سند سے روایت کی ہے۔1

(1 مسند احمد ج:۴‘ ص:۲۴‘ ۲۵۔ سنن ابی داؤد حدیث نمبر: ۴۸۰۶۔ ابن السني‘ عمل الیوم واللیلہ حدیث نمبر: ۳۸۷۔ الادب المفرد امام بخاري حدیث نمبر: ۲۱۱۔ الاسماء والصفات امام بیہقي حدیث نمبر: ۲۲ عمل الیوم واللیلہ امام نسائي حدیث نمبر: ۲۴۵‘ ۲۴۶‘ ۲۴۷)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے